۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس و اعضای مرکز ستاد راهبردی حوزه های علمیه با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی پیشوائی کی رحلت پر آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی پیشوائی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

محقق محترم، نامور تاریخ دان اور برجستہ و انتھک عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ مہدی پیشوائی کو کی رحلت پر جنہوں نے اپنی پوری عمر تاریخ اسلام کی تدوین اور قابل فخر کتابوں کی تعریف میں گزار دی، بہت دکھ اور افسوس ہوا۔مرحوم کی دقت نظر بے نظیر تھی۔

میں اس جید عالم دین کی رحلت پر مرحوم کے اہل خانہ، دوستوں اور شاگردوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں مرحوم کیلئے مغفرت و رضوان الہی کا طلب گار ہوں۔ خداوند متعال مرحوم کو اولیاء الہی کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .